پی آئی اے کا بھی وی آئی پی پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان

لاہور:ایف آئی اے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کیا ہے, پی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر ہمارے لیے برابر اہمیت کے حامل ہیں۔

قومی ایئر لائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس پر ’نو پروٹوکول نو سیٹ بلاکنگ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے بھی جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔