بشریٰ بی بی کالاہورمیں دارالشفقت کادورہ،دوپہر کاکھانابچوں کیساتھ کھائیں گی

لاہور:وزیراعظم عمران خان پہلے سے ہی لاہورمیں موجود ہیں جہاں ان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا تاہم انکی اہلیہ بشریٰ عمران اپنی قریبی سہیلی فرح خان کے ساتھ لاہور میں واقع دارالشفقت پہنچیں ہیں جہاں وہ بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھائیں گی۔

بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے اور آج وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔

واضح رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔