لاہوراورگردنواح میں زلزلےکےجھٹکے، علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا

لاہور: لاہور اور گرد نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کی وجہ سے عمارتوں سے باہر نکلے آئے ہیں اورکلمہ طیبہ کاورد کررہےہیں۔

جھٹکے فیصل آباد، پاکپتن، حافظ آباد، چنیوٹ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اورملتان سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز ننکانہ صاحب سے 30 کلومیٹر دور تھا۔