اسلام آباد: خیابان جوہر میں مسلح شخص نے اسلحہ کے زور پرلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالہ، پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جوہر ٹاؤن میں پیش آیا اور واقعے کی ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج کر لی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔