بدعنوانی کامکمل خاتمہ اورمیرٹ کی بالادستی ترجیحات ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کفایت شعاری،گورنس کو تبدیل کرنے،بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سب پر واضح کر دیا ہے کہ کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ترجیحات ہیں اور 100 دن کے پروگرام کے اہداف کے حصول کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی نے کے پی کے پولیس میں اصلاحات کی تھیں اور اب ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہے ہیں، انہیں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔