شیخ رشید کاوزیراعظم کےآبائی شہر کیلئے ٹرین چلانے کااعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جو روالپنڈی سے میانوالی کیلئے روانہ ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جو کہ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ  میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔