زائرین کی سیکورٹی حکومتی ذمہ داری ہے،جلدجامع پلان تیارکیاجائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عراق اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ زائرین کی مکمل سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کا جامع پلان 48 گھنٹوں میں تیار کیا جائے اور پاک ایران سرحد پر امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال‘ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔