صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ ساری قوم کا صدر ہوں،ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعداللہ کا شکرادا کرتےہوئے کہاکہ عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بڑی ذمے داری دی اور میں صدر کے عہدے پر بہتر انداز میںکام کروں گا۔

پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ساری قوم کا صدر ہوں ،

انہوں نے کہاکہ کوشش کروں گا ہرغریب کے پاس چھت،روٹی اور کپڑا ہواورمجھ پر ہر پارٹی کا حق ہے،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی ہر بے روزگار کو روزگار فراہم ہو ،جو بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں اسکولوں میں ہونا چاہیے،ہر آدمی کی دہلیز تک انصاف جانا چاہیے، مریضوں کا علاج ہونا چاہیے،میری جہاں ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں گاجبکہ میری سیاسی جدوجہد تو ایوب خان کے دور سے چل رہی ہے۔