امریکی وزیرخارجہ کل ایک روزہ دورےپراسلام آبادپہنچیں گے

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوایک روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے اوراہم ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہےجبکہ وہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔