نصراللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر پر دبائو ڈالنے کا الزام مسترد کردیا

راجن پور: ایم این اےنصر اللہ دریشک نے پٹواریوں کے تبادلوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پر دباؤ ڈالنے کا الزام مسترد کر دیا۔
سردار نصر اللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی جانب سے پٹواریوں کے تبادلوں کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھادیا ہے کہ کیا پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر کرتا ہے؟
کیا وہ پٹواری کا تبادلہ کروانے کے لیے خود چل کر ڈپٹی کمشنر کے پاس جائیں گے؟، نصر اللہ دریشک نے یہ بھی کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کو عوام کا کوئی کام کہہ دیا تو کیا غلط کیا؟۔