چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورےپر اسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد: چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ پاکستانی دورے پرپہنچے ہیں اور یہاں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےوفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ، صدر ممکت عارف علوی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔