آرمی چیف سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی ملاقات

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیااورپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
قبل ازیں پاکستان آمد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا تھا۔