صدرممنون حسین کی مدت کاآخری دن،عارف علوی کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: صدر ممنون حسین کی مدت کا آج آخری دن ہے ، 4 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کل صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ آج صدر مملکت ممنون حسین کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیااورگارڈ آف آنر کے بعدصدر نے ایوان صدر کے ملازمین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور پھر ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔