لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔
نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کے لیے درخواست ملنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جو آج انتقال کرگئیں۔