عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کے مشیرمقرر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کیاگیاہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعدسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں،

انہوں نےنئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔