ترک وزیرخارجہ کی نوازشریف سےملاقات،بیگم کلثوم نوازکےانتقال پرتعزیت کی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد تمام سیاسی رہنمائوں کی جانب سےتعزیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ترک وزیرخارجہ میولت کاووسوگلو نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولت کاووسوگلو نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،

ملاقات کے موقع پر پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر اورن لیگی رہنما سینیٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔