امن و امان کا قیام حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،وزیراعظم عمران خان

کراچی : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ امن واستحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں اور کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،امن و امان کا قیام حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور کراچی میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے شہر کا امن بحال ہوا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی کی ضرورت ہے۔