کالاباغ ڈیم کےمعاملےکوچھیڑنےسےوفاق پاکستان کمزورہوگا،مولابخش

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جس منصوبے کو تین اسمبلیاں مسترد کرچکی ہوں اس کو چھیڑنا مناسب نہیں، کالا باغ ڈیم کے معاملے کو چھیڑنے سے وفاق کمزور ہوگا اور بے وقت راگنی چھیڑنے سے دیگر آبی منصوبے بھی متنازع ہوجائیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کا فیصلہ کسی غیرمنتخب فورم سے نہیں ہو سکتا، لگتا ہے بریفنگ دینے والوں نے کالاباغ ڈیم کے صرف ایک پہلو پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ بریفنگ دینے والے ڈیم کے سیاسی پہلو پر بریفنگ دیتے تو متنازع ڈیم کا ذکر نہ کیا جاتا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ توقع ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر ذمہ دارایاں نبھائیں گے۔