لندن:برطانیہ میں اس سال نومبرکےدوران ہی برفباری کاآغازمتوقع ہے،ماہرین موسمیات کاکہناہے کہ گرمی اور ہیٹ ویو کی ریکارڈ لہر کے بعد شدیدبرفباری کاامکان ہے۔
دسمبراوسطاً زیادہ سردرہے گااور پورےماہ میں کئی بار برفباری ہوگی، ماہرین کے نزدیک برطانیہ کوکرسمس ا ور سال نو کے آغاز کے دوران کئی طوفانوں کابھی سامناہوگا۔
اس دوران شدیدبرفباری ہوگی اوربرف کےطوفان آئیں گے۔ ماہرین کے نزدیک 2010اور2011 کی طرح اس باربھی برطانیہ کوسال نو پر خون جمانےوالی سردی کاسامناہوسکتاہے۔