فاروق ستارکاپارٹی کوتنظیمی بحران سےنکالنےکیلئے22رکنی کمیٹی کااعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کو تنظیمی بحران سے نکالنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ اولین مقصد 1986 جیسی ایم کیو ایم کو بحال کرنا ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مجھے معلوم ہے بہادر آباد والے تاویلیں دیں گے لیکن بہادر آباد والوں کے جواب بھی میں ابھی دینا چاہتا ہوں، خالد مقبول نے کہا کہ پارٹی میں آمریت ختم ہوگئی لیکن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں اور پیسے والے خاندانوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے،

اس کے علاوہ 15 جون کو میری واپسی کے بعد بھی پوری رابطہ کمیٹی سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی اور رابطہ کمیٹی میں چند افراد کی اجارہ داری ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہاکہ چند افراد ایم کیوایم پر قابض ہیں جو خود کسی قابل نہیں۔