لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی سابق وزیراعظم سے تقریباً 2 گھنٹے تک ملاقات ہوئی اور مولانا فضل الرحمان نے انہیں 31 اکتوبر کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق فضل الرحمان سےملاقات میں نوازشریف نےذاتی طورپرشرکت سےانکار کردیا جبکہ ان کی جگہ مسلم لیگ ن کا اعلی سطح وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، سینئر رہنما پرویز رشید اور رانا تنویر حسین بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہناہےکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات کا ایجنڈا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس تھی، مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم کو اے پی سی میں ذاتی طور پر شرکت کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکام ہوگئے اور ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے