حکومت نےپاکستان اسٹیل ملزاورپی آئی اےکی نجکاری ایک بارپھرموخرکردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر موخر کر دی۔اطلاعات کےمطابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہواجس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق نجکاری پروگرام میں شامل یا نکالے جانے والے اداروں کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ نجکاری پروگرام کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گااورنجکاری پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس میں نجکاری کمیشن بورڈ کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیئرمین نجکاری کمیشن میاں محمد سومرو نے کہا کہ فروخت کیے گئے اداروں کے بقایاجات کی مد میں تین ارب 90 کروڑ روپے اب بھی وصول کیے جانے ہیں، بقایاجات کی وصولی کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔