اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے،آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے جس طرح چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور فیصلے کے بعد جوزبان استعمال کی گئی ہےاس پر آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔
قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ججز نے فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے لیکن اس فیصلے پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور واجب القتل کہا گیا، فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوج کے جنرلز آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ من پسند فیصلے نہیں کرتا، تو اس کا مطلب یہ فیصلہ نہیں مانتے اور ملک کو روک دیں گے؟ اس کا نقصان ملک اور عام عوام کو ہے،وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کہ کسی صورت اکسانے نہیں دینا، یہ اسلام کی خدمت نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے اور اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے شرپسند عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاست اور ووٹ بینک کیلئے اس ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ، یہ عناصرریاست سے مت ٹکرائیں، اگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ریاست لوگوں کی جان و مال کی وحفاظت کرے گی لہذا ریاست کو مجبور نہ کریں کہ وہ ایکشن لے۔