اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام س پشاور کے صدر مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
مولانا سمیع الحق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم تھے اور پاکستان و افغانستان سمیت مختلف ممالک کے علمائے کرام اس مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں۔