وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی پنجاب سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،انہوں نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر میں گھس کر انہیں چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔