مولانا سمیع الحق کی شہادت سےملک اہم سیاسی رہنما سےمحروم ہوگیا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مولا ناسمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر موجود ہیں اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔