مولاناسمیع الحق کی شہادت پاکستان کانقصان ہے،ترجمان ن لیگ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مولاناسمیع الحق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی شہادت پاکستان کانقصان ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی دین اورجمہوریت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں، ان کی شہادت پاکستان کانقصان ہے۔
واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نامعلوم حملہ آور نے گھر گھس کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔