لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں، وہ جید عالم دین اور ایک مدبر سیاستدان تھے، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔