دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی تصاویر جاری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کردیں۔
وزارت داخلہ نے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ابتدائی تصاویر جاری کر دیں، تصاویراسپیشل برانچ اوردیگرذرائع سےموصول ہوئی ہیںاور کہا گیا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شرپسند افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کریں اور شرپسندوں سے متعلق انہیں اطلاع دیں۔
وزارت داخلہ نے شناخت ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔