خادم حسین رضوی کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بلاک کردیاگیا

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے تحریک لبیک پاکستان کے سربرا ہ کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بلاک کر دیا۔
سماجی ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا گیا۔

قبل ازیں ٹوئیٹر نے علامہ خادم رضوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےبھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ٹوئٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔