آرمی چیف کا پاک روس مشترکہ مشقوں کا معائنہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور روس کے درمیاں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بتایا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبی میں واقع نیشنل کاؤٹنر ٹیررازم سینٹر کا دورہ کیا جہاں پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ تھری کا انعقاد کیا گیاہے۔
آرمی چیف نے اس موقع پر جوانوں کی صلاحیت اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ مشقیں پاک روس فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔