فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے نے اپنی جان دے دی،مہمند ایجنسی میںبارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے کیپٹن زرغام فریدشہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایک اور سپوت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ زرغام فرید نےضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید کیپٹن زرغام کی عمر 25 برس تھی، غیر شادہ شدہ اور تعلق سرگودھا سے تھا ۔