مبینہ انتخابی دھاندلی کیلئےقائم کمیٹی نےپرویزخٹک کوچیئرمین منتخب کرلیا

اسلام آباد: مبینہ انتخابی دھاندلی کیلئے قائم کمیٹی نے پرویز خٹک کو چیئرمین اور ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے پرویز خٹک کو کمیٹی چیئرمین بنانے کی تجویز دی جس کی رحمان ملک اور سردار ایاز صادق نے بھی تائید کی اور پرویز خٹک کو بلا مقابلہ چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کمیٹی کے ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 5،5 اراکین شامل ہوں گے۔
اجلاس میں احسن اقبال نے کمیٹی کے لیے کو چیئرمین کی بھی تجویز دی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے نام کی تجویز دی۔