اسلام آباد: وزیراعظم نے حکومتی عہدیداران اور سیکریٹریز سمیت سینئر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین ،وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔