کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کےمرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیم و سیاسی صورتحال،بلدیاتی انتظامات اورفاروق ستار کے معاملے پر مشاورت کی گئی اورفاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف سندھ کی جانب سے میئر کراچی اور انسداد تجاوزات مہم کو نشانہ بنانے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔