اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےبلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش کی خبرکو مسترد کرتےہوئے کہاکہ حکومت کے کسی وزیر کی جانب سے بلاول بھٹو کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی بلکہ ایک عمومی گفتگو کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کوئی بھی چیئرمین پی اے سی بن جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اصولی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ سابق حکومت کےلگائے گئے منصوبوں کا آڈٹ کرے اور جب ہمارے منصوبے شروع ہوں تو اپوزیشن اپنا چیئرمین لگا دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔