جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے،سعیدغنی

کراچی: و زیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایف آئی اے پکڑے جانے والے اکائونٹس کی تفصیلات دے کیوں کہ جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کاان اکاؤنٹس سےکوئی تعلق نہیں اس لیے عدالت میں الزامات کادفاع کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نےجس کام کیلئےوزیراطلاعات رکھےوہ وہی کام کررہےہیں،فواد چوہدری بے تکی باتیں کرتے ہیں ۔