سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی بجلی64پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) سے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
اطلاعات کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر میں کل 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور اکتوبر میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روپے رہی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے کی گئی ہے جس پر 14 نومبر کو سماعت ہوگی۔