پشاور:عوامی نیشنل پارٹی نے اہم رہنماؤں افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی رکنیت معطل کر دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کی پارٹی رکنیت پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کی گئی۔
دونوں رہنماؤں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام تھا ۔