چیئرمین نیب نے نیب کےتمام افسران کےمیڈیاانٹرویوپرپابندی لگادی

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے نیب کے تمام افسران پر میڈیا پر انٹرویوز دینے پرپابندی لگادی۔
نیب علامیےکےمطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ ہم تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
نیب اعلامیے کے مطابق میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمے کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو صرف ترجمان نیب قومی احتساب بیورو کا مؤقف دینے کے مجاز ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے کئی چینلز پر انٹرویوز دیئے تھے ، جبکہ انہوں نے کہاتھاکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں اور ایسے بیانات سامنے آگئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔
ڈی جی نیب لاہور کے بیانات کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی گئی ہے۔ڈی جی نیب کے انٹرویوز کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی نوٹس لیا تھا۔