اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر علی محمد خان نےکہاکہ علیمہ خان اور جہانگیرترین کا دفاع نہیں کریں گے ، سیاسی جماعتوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ، ہر ملزم کو تھانیدار اوراحتساب برا لگتاہے ۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی عام سیاسی جماعت نہیں ہے ، عمران خان کسی عام حالات میں ایک سیاسی جماعت کا لیڈر نہیں ہے کہ یہ ایک مثالی ماحول ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے ، اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی مافیاہے جو پاکستان کا سب کچھ ڈکار گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب اسی کا ہوگا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کی ہوگی اور جس کا احتساب ہوگا ، اس کی چیخیں نکلیں گی ۔
علی محمد خان نے کہاکہ عمران خان غیر معمولی حالات میں قوم کی قیادت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین دفاع نہیں کریں گے ۔