اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ، آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجنے کے عمل کو سراہا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک ہزاروں ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کے دو راؤنڈز ہوئے، پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک جبکہ دوسرے مرحلے میں آئی ایم ایف نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر زور دیا ہے، آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کر سکتا ہے۔