اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیر لائن کیلئے 17 ارب روپے کی فنانشل سپورٹ کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 گیس فیلڈز سے سوئی سدرن اور نادرن کیلئے یومیہ 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہمی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ای سی سی نے سوئی نادرن کیلئے یومیہ ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہمی کی منظوری ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کیلئے 17 ارب روپے کی فنانشل سپورٹ کی منظوری بھی دے دی۔