صدر آپریشن میں ایک ہزار سے زائد دکانیں گرادیں

 

کراچی: ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہےکہ آپریشن میں اب تک ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں ایمپریس مارکیٹ کے اندر کارروائی ہوگی۔

کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں حدود سے نکلی دکانیں اور سائن بورڈز گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں، فٹ پاتھ پر قائم 280 دکانیں بھی ہٹادیں گئی ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہےکہ ایمپریس مارکیٹ کے باہر سے تجاوزات ختم ہونے کے بعد اندر کارروائی ہوگی جبکہ اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہےتاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں۔بشیر صدیقی نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں آج ملبہ اٹھانے کا کام جاری رہے گا۔