حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بیس نومبرتک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز لاہورعدالت پہنچے، عدالت کی جانب سے ان کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری حکم کا آج آخری روز تھا۔
وہ نیب میں زیر التوا انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں انکوائریوں میں حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے جس میں آج انہیں 20نومبر تک کی توسیع دی گئی۔