وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول فائنل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول فائنل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روزتک قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں گے۔