کینیڈین وزیرخارجہ کاشاہ محمودکوفون،آسیہ بی بی کی بریت کےفیصلےکی تعریف

اسلام آباد: کینیڈین وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آسیہ بی بی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈین ہم منصب کریسٹیا فری لینڈ نے فون کیا اورآسیہ بی بی کی بریت پر سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے کی تعریف کی۔ کریسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر بھی بہت مثبت تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔