ہمیں صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے لیے ہی کام کرنا ہے،یوتھ کنونشن سے خطاب
ہمیں صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے لیے ہی کام کرنا ہے،یوتھ کنونشن سے خطاب

اقتصادی تبدیلی کیلئےآئی ایم ایف سےامداد حاصل کرنے کی خواہاں ہیں،اسدعمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمرنےکہ موجودہ حکومت جامع اصلاحات کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیرِ خزانہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے تخمینہ جات پر تبادلہ خیال کیا،

وزیر خزانہ  نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملکی معیشت کے حوالے سے حکومتی ویژن سمیت ملکی معیشت میں عدم توازن دور کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ پیسے خرچ کیے جائیں گے۔