عمران خان احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں۔جاوید لطیف

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کرنا ایک سنجیدہ کام ہے ، یہ غیر سنجید ہ لوگوں کا ٹولہ ہے اور حکومت نے50دنوں میں اپنے وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے عمران خان کہا کرتے تھے کہ احتساب اوپر سے شروع ہوگا ، اب میں کہتا ہوں کہ کیا علیمہ خان سے احتساب شروع ہوگا، عمران خان احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سنتالیس ہزار سالانہ ٹیکس دینے والا شخص سالانہ کروڑوں روپے کیسے خرچ کرسکتاہے اور لگژری گاڑیاں کیسے رکھ سکتا ہے ؟اور اگر کوئی ان کو سپانسر کررہاہے تو کس مقصد کیلئے کررہاہے ؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہت برے تھے اور ہمارے لئے جتنے قانون بنے اور جس طرح قوانین کی تشریح کی گئی تو اب بتایا جائے کہ کیا پانامہ میں صرف ایک ہی خاندان تھا ۔