افغان حکام نےلاش کیساتھ ایس پی طاہرخان داوڑکاسروس کارڈملنےکی تصدیق کردی

اسلام آباد: افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ایک لاش کے ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کا سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طاہر خان کی میت ابھی پاکستانی قونصل خانے کو موصول نہیں ہوئی ہے، میت ملنے کے بعد براستہ طورخم سرحد پاکستان لایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔